بلوچستان سے 4 افغان دہشتگرد گرفتار، پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 مارچ 2025 کو بلوچستان کے علاقے توبہ کاکڑی میں آپریشن کیا گیا جس میں 4 اہم دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کیا ہے۔گرفتار دہشت گرد نے اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام اسام الدین اور والد کا نام گلشاد ہے، میں افغانستان سے آیا ہوں اور ہمارا نظریہ ہماری ٹریننگ ہے۔دہشت گرد اسام الدین نے بتایا کہ میرے پاس 2 بندوقیں، 2 کلاشنکوف، ایک گرینیڈ اور دیگر اسلحہ تھا، ہم افغانستان سے 3 دن پہلے سرحدی باڑ کے راستے رات میں چوری چھپے پاکستان میں داخل ہوئے، ہم نے آگے پشین جانا تھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، پہلے بھی کئی افغان دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر