سلمان اکرم نے عمران خان کو سحری نہ دیے جانے کے بیرسٹر سیف کے بیان کو غلط قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سلمان اکرم راجا نے پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی تصدیق کردی، کہا کہ بیرسٹر سیف سے بیان کی وضاحت مانگی ہے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتت کے بعد سلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت میں خلل ڈالنے کی باتیں بھی درست نہیں ہیں ۔ایک سوال پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انہوں نے شیخ وقاص اکرم سے کہا ہے کہ وہ پوچھیں کہ بیرسٹر سیف نے ایسا بیان کیوں دیا؟خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحر و افطار میں کھانے کو کچھ نہیں دیا جارہا، وہ سحری کے بغیر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے، بشریٰ بی بی کو بھی کھانے کو جو دل چاہتا ہے وہ مہیا کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر