بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کمانڈرکلبھوشن کو 3 مارچ 2016 میں بلوچستان سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے مقامی مددگاروں کے ساتھ ایک خفیہ دورے پر تھا۔ کلبھوشن نے گرفتاری کے بعد پاکستان کو بتایا کہ وہ بھارتی نیوی کا افسر تھا جو انٹیلیجنس کا کام سرانجام دیتا تھا۔ اس غرض سے کلبھوشن نے ایران کے علاقے چاہ بہار میں حسین مبارک پٹیل کے نام سے ایک بزنس بھی شروع کیا تھا تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھے۔اپریل 2017 میں کلبھوشن کو ایک فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی جس کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا۔ تاہم بعد میں پاکستان نے کلبھوشن کی ملاقات اس کی والدہ سے بھی کرائی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سال2021 میں کلبھوشن کو قونصلر رسائی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے ایک قانون بھی منظور کرایا تاہم وہ بدستور پاکستان کی حراست میں ہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری نے پاکستان اور بھارت کے پہلے سے خراب تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا جبکہ یہ گرفتاری پاکستان کی انٹیلیجنس برتری کا بھی واضح ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر