ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.52 فیصد پر آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی ادار شماریات نے بتایا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد تھی۔جنوری کےمقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.83 فیصد کم ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق وزارت خزانہ نے فروری کیلئے مہنگائی کا تخمینہ دو سے تین فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن ملک میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کی توقعات سے بھی کچھ کم رہی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومرپرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زرمیں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کررہی ہے اس موقع پر انتہائی اچھی خبرہے، یہ امرانتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پرآگئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرحِ افراط زر ہے، جولائی2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط شرح 5.9 فیصد تک رہی، معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہترہورہے ہیں اور معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ معیشت کی بہتری،کاروبار اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کرکام کررہے ہیں، میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر