کراچی بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کے مقدمے میں فریقین میں صلح ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈی آئی جی ساؤتھ علی رضا کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی مدعی برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق راضی نامے کا قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا، ملزم شاہ زین مری کراچی میں ملا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ساؤتھ علی رضا کے مطابق کیس کا چالان بھی متعلقہ عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔خیال رہے کہ شاہ زین مری نامی مرکزی ملزم اور اس کے گارڈز نے 19 فروری کی رات سڑک پر چلتے شہری کی گاڑی کو پہلے اپنی جیپ سے ٹکر ماری اور پھر گاڑی سے اتر کر اسلحے کے زور پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گزشتہ روز مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ 21 فروری کو برکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر