اسرائیلی شہر حیفا میں چاقو حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ جنوری میں غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی علاقے میں پہلا مہلک حملہ تھا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ایک روز قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل روک دی تھی جس کے بعد غزہ میں جنگ بندی کی توسیع کے حوالے سے شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔آج ہونے والا حملہ حیفا کے ایک بس اور ٹرین اسٹیشن پر ہوا، حیفا شہر میں یہودی اور عرب آبادی ساتھ رہتی ہے۔اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس کے مطابق حملے کے بعد ایک تقریباً 70 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوئے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے اسے ’دہشت گرد‘ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، حکام نے حملہ آور کی شناخت اسرائیل کی دروزی عرب اقلیت کے ایک فرد کے طور پر کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو شام میں دروزی آبادی کے دفاع کی تیاری کرنے کے احکامات دیے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر