پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں ملتان، شیخوپورہ، حافظ آباد اور کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش ہوسکتی ہے جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، مسلم باغ، ہرنائی اور لورالائی میں کہیں ہلکی کہیں موسلادھار بارش ہوئی، زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی جب کہ باجوڑ کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں بارش دیکھنے میں آئی۔ایس ڈی ایم اے نیلم کے مطابق جاگراں ویلی میں برفباری کے دوران سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی جس کے بعد ریسکیو 1122کی ٹیموں نےتمام سیاحوں کو بحفاظت منتقل کردیا۔دوسری جانب محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ جاگراں ویلی کٹن روڈ سے برف ہٹادی گئی جس کے بعد روڈ بحال ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر