وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد اب مزید اہم فیصلوں کی تیاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق وزیراعظم خود کئی وزارتیں چھوڑ دیں گے جب کہ حلف اٹھانے والے نئے وزرا اور وزرائے مملکت کو ابھی تک وزارتیں نہیں دی گئیں۔ اس وقت 18وفاقی وزراء کے پاس قلمدان ہیں ا ور ایک سے زیادہ قلمدانوں والے وزرا سے اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ وزرا کے قلم دانوں میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزرا سے محروم وزاتیں بھی نئے وزرا کو دینے کی تجویز ہے تاہم قلمدانوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے اس کے بعد کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن کرے گا۔ کابینہ میں توسیع کے بعد نئے وزرا کے قلمدانوں کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا، تمام 39 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سے اس وقت 18وفاقی وزرا کے پاس قلمدان ہیں، کئی اہم وزارتوں اور ڈویژنز کو اضافی قلم دانوں کے ذریعے چلایا جاریا ہے۔ وزیراعظم نے کئی وزارتوں اور ڈویژنز کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے جن میں سے بیشتر وہ اب چھوڑ دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ صحت کی وزارت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ملنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر