ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کو پلاٹ دوں گا: گورنر سندھ کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، گورنر ہاؤس میں یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا، بلڈر اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا، اتحاد رمضان کے تحت افراد اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، گورنر ہاؤس کراچی میں رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق کامران ٹیسوری نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس پر سکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک سے 32 اقسام کی منشیات درآمد کی جارہی ہیں، تعلیمی اداروں کو خط لکھ رہے ہیں کہ طلبہ اور اساتذہ کے نشے کا رینڈم ٹیسٹ کرائے جائیں جبکہ گورنر ہاؤس میں انسداد منشیات سے متعلق سیل بنارہا ہوں،گورنر سندھانہوں نے کہا کہ میرے پاس اختیار ہوتا تو دیکھتا کہ ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک 144 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر