وزیراعظم نے شرح نمو میں پائیدار بہتری کیلئے کاروباری شخصیات سے تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جمعہ کو ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے لیے کوشاں ہے،ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کوایک سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت ملک کے میکرواکنامک حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی،آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط بیرونی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہیں۔وزیراعظم نے شرح نمو میں پائیدار بہتری کیلئے کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں۔وزیراعظم نے کاروباری شخصیات،صنعت کاروں اور حکومتی وزراء پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی۔کمیٹی دو ہفتوں کے اندر پائیدار شرح نمو کے حصول کیلئے حکومت کو تجاویز دے گی۔ وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر