اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا۔دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ ہے۔ بھارت، سری لنکا اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز، نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام



