’کیا آپ کے پاس کوئی ڈھنگ کا سوٹ نہیں تھا جو پہن کر آتے‘، ٹرمپ سے ملاقات میں امریکی صحافی کا یوکرینی صدر سے سوال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی صحافی برین گلین نے سوال کیا، آپ نے کوئی ڈھنگ کا سوٹ (تھری پیس یا پینٹ کوٹ) کیوں نہیں پہنا، آپ امریکا کے سب سے بڑے دفتر (صدارتی آفس) میں آئے ہیں اور آپ نے ڈھنگ کا سوٹ پہننا مناسب نہ سمجھا۔یوکرین کے صدر دلودومیر زیلسنکی جو زیادہ تر گہرے سبز رنگ کے سویٹر میں نظر آتے ہیں، نے امریکی صحافی کو جواب میں کہا میں اس وقت سوٹ پہنوں گا جب جنگ ختم ہو جائے گی، شاید جو میں نے پہنا ہوا ہے اسی طرح کا، شاید جو آپ نے پہن رکھا ہے اس طرح کا یا شاید اس سے بھی بہتر، شاید سستا، میں نہیں جانتا دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولودومیر زیلنسکی کو اسٹوپڈ (بے وقوف) صدر پکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کے ملک پر 350 ارب ڈالر خرچ کیے، آپ کے تمام کارڈز ختم ہو چکے ہیں، آپ اس پوزیشن میں نہیں کہ ہمیں بتائیں کہ امریکا کو کیا کرنا ہے، آپ امریکا کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر