اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نے انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کے باعث کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر سے کہا کہ ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی رپورٹ جمع کروائی جائے اور بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی ہے۔محکمہ پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ بتایا جائے کیس میں اب تک کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے اوریہ بھی بتایا جائے کہ کیس میں ڈی این اے اور فنگر پرنٹس وغیرہ کا فارنزک شروع ہوا یا نہیں۔
مصطفیٰ قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کا اظہار



