افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد پاکستان میں استعمال کر رہے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے جب کہ امریکا کا ایف16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ سرحد پر ٹرکوں کے رکنے یا سرحد بند ہونے پر متعدد ادارےکام کر رہے ہوتے ہیں، طورخم سرحد پر افغان سائیڈ ہماری سرحد پرچیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کررہی تھی، سرحدوں کا میکنزم موجود ہے جس میں متعدد ادارے کام کررہے ہوتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ترجمان نے اپنی بریفنگ کانفرنس میں امریکا سے 8 پاکستانیوں کو بے دخل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا سے جلاوطن پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کررہے ہیں جب کہ ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کرسکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر