لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کی میتیں وصول کیں جب کہ بعد ازاں میتوں کو پشاور پہنچادیا گیا۔ پولیس حکام کہنا ہے کہ لبیاکشتی حادثےمیں جاں بحق افرادکاتعلق کرم سےتھا جب کہ حادثےمیں خیبرپختونخواکے16افراد شامل تھے۔ اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں، 5 فروری کوپیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے کہ متوفین کے جسدخاکی ان کے عزیزوں تک پہنچاسکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے جب کہ زندہ بچ جانے والے37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں۔ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ سبق سکھاتا ہے کہ غیرقانونی ذرائع سے یورپ جانےکی کوشش کتنی خطرناک ہوسکتی ہے، نوجوانوں سے اپیل ہے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع سے بیرون ملک جائیں۔ واضح رہےکہ لیبیا کے ساحل کے قریب 63 مسافروں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی جو مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی تھی جن میں سے 37 مسافر محفوظ رہے تھے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر