مغویوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل نے سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا کردیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے قیدیوں کی زیادہ تر تعداد غزہ کے یورپین اسپتال پہنچی ہے جہاں زخمی اور بیمار لوگوں کو طبی امداد دی جائے گی جب کہ بہت سے قیدی بسوں میں فلسطین کے مغربی کنارے بھی پہنچے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی قید سے واپس آنے والے کئی قیدیوں کی حالت کمزور تھی، کچھ کے اعضاء نہیں تھے (نکالے گئے) جب کہ کچھ کو ان کے زخموں کی شدت کی وجہ سے ایمبولینس میں غزہ منتقل کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے 24 قیدی بچوں کی رہائی حماس کی جانب سے حوالے کی گئی لاشوں کی شناخت تک معطل کردی ہے اور کہا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل 97 فلسطینی قیدیوں کو مصری حکام کے حوالے بھی کرے گا تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔ یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 مزید یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔600 سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی گئی تھی تاہم گزشتہ رات حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی لاشیں واپس کرنے کے بعد آج اسرائیل نے فلسطینی قیدی رہا کردیے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر