اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پر کالج کے طلبہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے دوست کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کیلئے بسوں کو روک دیا۔یونیفارم پہنے طلبہ بسوں کو روک کر ونڈ اسکرین پر سالگرہ مبارک لکھتے رہے جس کی وجہ سے ڈرائیور اور مسافر پریشان رہے۔اسی حوالے سے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا ہے کہ ویڈیو ایک دو دن پرانی ہے، طلبہ کی شناخت اور تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ کالجز میں جاکر بھی پولیس نے طلبہ کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔
کالج طلبہ کی گاڑیاں روک کر ونڈ اسکرین پر دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی ویڈیو وائرل



