کراچی: بجلی کا بل پونے 2 لاکھ آنے پر شہری نے خود سوزی کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں اگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق حالات واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ظفر لئیق نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی اور جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ آتشزدگی کے دوران اسے بچانے کی کوشش میں اس کا سوتیلا بیٹا اعظم زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ ظفر لئیق چھوٹی موٹی سرمایہ کاری کرکے گھر چلا رہا تھا لیکن کئی ماہ سے مالی حالات خراب ہوگئے تھے جس کی بنا پر گزشتہ 10 ماہ سے انہوں نے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا اور پھر بجلی کا بل ایک لاکھ 75 ہزار روپے آگیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو حالات خراب ہونے کی وجہ سے راشن لانے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی، واقعے کے روز خاتون نے شوہر سے پکانے کیلئے سودا سلف لانے کا کہا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ظفر نے کمرہ بند کرلیا، کچھ دیر بعد کمرے سے آگ محسوس ہوئی، دروازہ توڑ کر دیکھا تو ظفر جل چکا تھا۔ بیوہ خاتون کے مطابق سوتیلے باپ کو بچانے کے لیے 17 سالہ اعظم نے کوشش کی تو زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی چھان بین کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر