عمران خان نے جیل میں پاکستان کا میچ دیکھا، ہارنے کی وجہ سے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا: علیمہ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کا میچ دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا اور انہوں نے میچ ہارنے پر بڑے دکھ کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہمشیرہ کا کہنا تھاکہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بے ہوش کر گر پڑے، بانی پی ٹی آئی اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، قاسم خان سوری ملک سے باہر ہے ان کو کیا پتا۔میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر افسردہ تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے، کرکٹ ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی بہت افسردہ ہیں، کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے، پچھلے چند سالوں میں کرکٹ کو مذاق بنا دیا گیا۔خیال رہے کہ 23 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی اور یہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی اور اب پاکستان ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر