سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری ملزمان حوالگی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت قتل کیس میں نامزد ملزم حماد صدیقی اور دبئی فرار دیگر ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس میں محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کرائی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں جب کہ عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا۔بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کراچی کی بلدیہ ٹاؤن میں قائم فیکٹری میں 11 ستمبر 2012 کو آگ لگائی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر