اسکول میں ایک لڑکی کو پروپوز کردیا تھا‘ حمزہ علی عباسی

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بچپن کی پسند اور پروپوزل سے متعلق گفتگو مداحوں سے شیئر کی ہے۔حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے اپنے بچپن اور پسند و ناپسند سے متعلق گفتگو کی گئی۔دوران گفتگو اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں پانچویں گریڈ میں ایک لڑکی پسند آگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب پانچویں گریڈ میں تھا تو ایک لڑکی بہت پسند آئی تھی جو آرمی پبلک ملتان کی تھی، مجھے نہیں سمجھ آتا تھا بس وہ مجھے اچھی لگتی تھی، اس وقت میں بہت موٹا تھا لیکن اس کے باوجود خود کو بہت ہینڈسم سمجھا کرتا تھا۔اداکار کا کہنا تھاکہ میں نے پھول لیا اور اس لڑکی کو جاکر پروپوز کردیا وہ لڑکی مجھے دیکھ کر ہنسنے لگی اور اپنے دوستوں کو بھی اس حوالے سے بتادیا، مجھے اس وقت نہیں سمجھ آرہا تھا کہ وہ ہنس کیوں رہی ہے کیوں کہ میرے نزدیک میں بہت ہینڈسم تھا، اب جب بھی اس واقعے کو سوچتا ہوں تو بہت ہنسی آتی ہے، میں بہت پراعتماد تھا۔حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے ساتھ بآسانی بات کرلیا کرتا تھا حتی کہ فلرٹ بھی کرلیا کرتا تھا لیکن اب میں یہ سب نہیں کرسکتا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر