وفاقی حکومت نے ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت کی درخواست میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے اختیار سماعت سے تجاوز کیا، مقدمہ اپنے ہی سامنے لگا کر دو رکنی بینچ نے ججز آئینی کمیٹی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بینچ آئینی و قانونی تشریح کے کیسز نہیں سن سکتا۔درخواست کے متن کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد عدالت ختم ہوگئی تھی، دو رکنی بینچ کو یہ حکم جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیل میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی بینچ 13 اور 16 جنوری کے احکامات کو پہلے ہی واپس لے کرکالعدم قرار دے چکا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر