مصطفیٰ کیس کا ملزم ارمغان ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ساحر سے منشیات خریدتا تھا: تحقیقات میں انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم ساحر 13 سال سے منشیات استعمال کررہا ہے اور دو سال پہلے فروخت شروع کی، ملزم ساحر بازل اور یحییٰ نامی شخص سے منشیات خریدتا ہے اور دونوں افراد کوریئر کے ذریعے ملزم ساحر کو منشیات گھر بھیجتے تھے۔انٹروگیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم دونوں افراد سے منشیات خریدنے کے 4 سے 5 لاکھ روپے دیتا تھا اور ملزم ایک ماہ میں دو بار 1200 گرام منشیات منگواتا تھا اور ایک گرام منشیات 10 ہزار روپے میں فروخت کرتا رہا۔انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم کسٹمر سے فون پربات کرتا اور کسٹمرز ملزم کےگھر سے منشیات خریدتے تھے، منشیات کی بڑی مقدار میں فروخت پر رقم والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان 14 سوگرام منشیات ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ملزم ساحر سے خریدتا تھا۔خیال رہے کہ کراچی کی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر