متحدہ عرب امارات کے ویزا حصول کے خواہشمندان کے لیے سفارت خانے نے ویزا معلومات دوبارہ جاری کر دیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات کے ویزا حصول کے خواہشمندان کے لیے سفارت خانے نے ویزا معلومات دوبارہ جاری کر دیں۔

متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سب درخواست دہندگان کے کیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے, ماسواے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ, سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا, ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

جاری ہدایات کے مطابق درخواست دہندہ کو ویزا اپلیکیشن دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہو گا, درخواست دہندہ کو اپنی/ والدین/ سپانسر کی گذشتہ 6 ماہ کی دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ ساتھ رکھنا ہو گی، اس کے علاوہ دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ میں 5 ہزار امریکی ڈالرز یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ ہوٹل ریزرویشن, گھر, احباب یا رشتہ دار کے گھر کی دستاویز ساتھ لانا ہو گی, سفارت خانے یا ویزا سینٹر آتے ہوئے کنفرمڈ ریٹرن ائیر ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا ۔ اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا ہو گا, اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم از کم 6 ماہ کے لیے ویلڈ ہونا ضروری ہے۔ 69 امریکی ڈالرز فی ویزا درخواست مخصوص الفلاح بنک اکاونٹ میں جمع کرانا ضروری ہو گا, اس جمع شدہ ویزا فیس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آتے ہویے ساتھ لانا ضروری ہے ۔

متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہے، 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے صرف سفید بیک گراونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر ضروری ہو گی, تصویر میں دھوپ والے چشمے نہیں ہونا چاہیں, تصویر میں وہ باقائدہ طور پر مناسب انداز میں تشریف رکھے ہوں۔ اس کے علاوہ 6 برس سے 15 برس کے بچوں کے لیے تصویر لانے کی ضرورت نہیں ہے, ان بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جائے گی۔ 15 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کآ ویزا سینٹر آنا ضروری ہو گا, ان بچوں کآ سارا پراسیس بالغ افراد کی طرح ویزا سینٹر میں ہی ہو گا ۔

یہ مندرجہ بالا دستاویز مکمل کرنے کے بعد 5 برس اور اس سے زائد الالعمر افراد ویزا سینٹر کا دورہ کریں گے ، 5 برس اور اس سے زائد الالعمر افراد کا ویزا سینٹر میں بائیو میٹرک اور ویزا پراسیا مکمل کیا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر