بجلی کا بحران سنگین، شہری علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (رپورٹرزڈیسک) ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں لیکن اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ تک جاپہنچی ہے، اس طرح ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، لاہور میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب 4600 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے، طلب اور رسد میں میں بہت بڑے فرق کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دوارنیہ 18 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے دہری اذیت کا بھی سامنا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2200 میگاواٹ ہے، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جب کہ راولپنڈی میں ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی اور بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر