حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرتے وقت اسٹیج پر امریکی ساختہ بم کیوں رکھے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسٹیج پر رکھے امریکی بم فضا سے زمین پر مار کرنے والے جی بی یو 39 بم تھے۔حماس کی جانب سے ان امریکی ساختہ بموں پر ایک تحریر بھی درج تھی جس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ امریکی بموں سے ہلاک ہوئے۔خیال رہے کہ حماس کی جانب سے متعدد مرتبہ اسرائیلی بمباری میں غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔مغربی میڈیا بھی اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں بمباری کے لیے امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں کے استعمال کے بارے میں بتایا جاتا رہا ہے۔گزشتہ برس مئی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں سے نشانہ بنایا۔اس اسرائیلی حملے کے باعث کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 249 زخمی ہوگئے تھے۔امریکی نیوز چینل سی این این نے بھی گزشتہ سال اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک اسکول پر امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں کے ذریعے بمباری کی جس میں کم از کم 27 فلسطینی شہید اور 57 زخمی ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں، حماس کی قید میں موجود چاروں اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھے۔حماس نے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیں، اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلوں سے یرغمالی مارے گئے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر