اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار دیا ہے۔خبر کے مطابق انہوں ںے آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہعمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے دھاندلی کے منصوبے کے خلاف ایک ہو جائیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار دیا



