اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق ملزم نعمان کو چکوال سے اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا تاہم ملزم اڈیالا جیل کے گیٹ سے چکوال پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم جیل میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ بھاگ نکلا۔ذرائع کےمطابق سی سی ٹی وی کا جائزے لینے سے ملزم کو جیل کی3 چیک پوسٹوں سے جاتے دیکھا گیا ہے ۔
اڈیالاجیل منتقلی کے دوران منشیات فروشی کا ملزم پولیس حراست سے فرار



