مصطفیٰ اغوا و قتل کیس: ملزم ارمغان کے میڈیکل کی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز نے ملزم ارمغان کے 10 فروری کو ہونے والے میڈیکل کی رپورٹ حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کو 3 بج کر 55 منٹ پر میڈیکو لیگل کے لیے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر انسپکٹر امیر علی ملزم ارمغان کو ہتھکڑی کے ہمراہ جناح اسپتال لائے۔رپورٹ میں ہے کہ ملزم ارمغان کی حالت بہتر اور بات چیت کر رہا تھا، ملزم کا بلڈ پریشر نارمل اور وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کے کولہوں پر سرخ نشانات موجود تھے، ملزم کے کانوں کے پیچھے اور کہنیوں پر بھی کسی سخت چیز کی چوٹ کے سرخ نشانات موجود تھے۔یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے مرکزی ارمغان غازی کو 8 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن سے پولیس مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔کیس کے شریک ملزم شیراز نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو پہلے بنگلے پر مارا اور پھر ہم اسے اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے گئے جہاں ارمغان نے پیٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگا دی۔گزشتہ روز عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان غازی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر