ہرنائی دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 11 ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا بتانا ہے کہ شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں مزید 2 مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے شاہرگ دھماکےمیں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکےکے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے۔ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ شاہرگ میں دھماکےکی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر