چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے۔ گروپ مرحلے کے ہر میچ میں کامیابی پر 34,000 ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 350,000 ڈالر اور ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 140,000 ڈالر ملیں گے۔ تمام ٹیموں کو شرکت کے لیے 125,000 ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ یہ 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جب کہ انڈیا کی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر