کراچی: بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے سڑک پر آنے پر پابندی عائد، ڈمپرز کے اوقات بھی تبدیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ شکایات کرتے تھے محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹس جاری نہیں کی جاتیں مگر ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے پاس 80 ہزار نمبرپلیٹس ہیں جو لوگوں نے اٹھائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ نے واٹر ٹینکرز کو بار کوڈز جاری کردیے ہیں جس سے گاڑی کی فٹنس چیک ہوسکے گی، ایسے واٹر ٹینکرز جو رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں روکا جائےگا، جن ٹینکرز پر واٹر بورڈ کا بار کوڈ نہیں ہوگا انہیں اجازت نہیں ہوگی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کےلیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا مگر ہیوی ٹریفک کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے وقت دیا گیا ہے، جو ہیوی ٹریفک دیگر صوبوں سے آرہی ہیں ان کے لیے بھی سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔صوبائی وزیر نے بتایاکہ قانون کے مطابق کوئی بھی گاڑی جب تک رجسٹر نہیں ہوگی شو روم سے باہر نہیں آسکتی، پیر تک کوئی غیر رجسٹرڈگاڑی شو روم سے باہر نکلی تو اس شوروم کو سیل کیاجائیگا اور گاڑی ضبط ہوگی جب کہ دیگر صوبوں کے لیے آنے والی امپورٹڈ گاڑیاں بھی کیرئیر میں جائیں گی۔شرجیل میمن نے نےکہا کہ شہر میں ڈمپرز کا وقت رات 11 سے شام 6 بجے تک تھا جسے اب رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ ہفتوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا جس میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی ٹکرز سے کئی شہری جاں بحق ہوگئے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر