اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، انہیں پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل پر برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیرافضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔
اب پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے انہیں نکالنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے شیر افضل مروت کے شوکاز کے جواب کاجائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔



