شہریار آفریدی پارٹی سے نکالے گئے شیر افضل مروت کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا پنجاب میں پی ٹی آئی کےکارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، فارم 47 والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا شیر افضل کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، شیر افضل مروت کیلئے بانی چیئرمین سے بات کریں گے، کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے ہم سب نے ایک ہونا ہے، جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جا رہا؟ کیا رکاوٹ ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر