روس نے بھارت کو جدید ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی اور بھارتی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ روس کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے لیے جدید ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ ایس یو 57 بھارت میں ہی تیار کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ہتھیار برآمد کرنے والے روس کے سرکاری ادارے روسوبورون ایکسپورٹ کے ترجمان کے مطابق اگر بھارت یہ پیشکش قبول کرتا ہے تو بھارت میں طیاروں کی تیاری رواں سال سے ہی شروع ہوسکتی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔خیال رہے کہ روسی ایس یو57 طیارے کو امریکا کے جدید ترین ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 35 کا مدمقابل سمجھا جاتا ہے۔خبررساں ایجنسی نے روسی اور بھارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سرکاری طیارہ ساز ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت میں روس کی جانب سے ایس یو 57 کی بھارت میں تیاری کی غیر رسمی پیشکش کی گئی۔روسوبورون ایکسپورٹ کے ترجمان نے بنگلورو میں ہونے والے ائیر شو کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مکمل منتقلی کے ساتھ بھارت میں ان طیاروں کی تیاری اس بات کو یقینی بنائے گی کہ روس پر مغربی پابندیوں سے طیارے کی پیداوار متاثر نہ ہو۔ترجمان نے کہا کہ ایس یو 30 طیاروں کی بھارتی پروڈکشن لائن میں بہتری کے بعد ایس یو 57 طیارے تیار کیے جاسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر