بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا خدشہ ختم ہوگیا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دورہ دبئی کے دوران صدریو اے ای محمد بن زید النہیان سےدوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سےمتعلق گفتگو ہوئی جس دوران آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے پاور سیکٹر پر بات ہوئی، ان سے کہا کہ صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ تب ہوگی جب کوسٹ آف پروڈکشن کم ہوگی، اس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے مثبت جواب دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جب کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تالیاں بھی بجوائیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین برادر ملک اور بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور جغرافیائی آزادی پر پاکستانی کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دبئی سمٹ میں فلسطین سے متعلق اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، نسل کشی کی اس سے بدترین مثال اور کیاہوسکتی ہے، امید ہے کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافہ اوور سیز پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے ،اوور سیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کےلیے پر عزم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ لیبیا حادثے میں پاکستانیوں کی جانیں گئی ہیں، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اس کالے دھندے کو بند ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر