اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ابوظبی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اقتصادی و تجارتی اوردیگرشعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجوداشتراک وتعاون پر گفتگو بھی ہوئی۔اماراتی حکومت کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ہوئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو



