کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے درجنوں امیدواروں کے داخلے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایسے امیدواروں کی اکثریت نے گزشتہ سال کسی اور ضلع کی بنیاد پر اندرون سندھ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کی کوشش کی تاہم اندرون سندھ داخلوں کی زیادہ نمبروں پر بند ہونے کے باعث وہ گزشتہ برس داخلہ لینے سے محروم رہے لیکن اس برس وہ کراچی کا ڈومسائل بنا کر کراچی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ ان میں سے اکثریت کے ڈومیسائل مبینہ طور پر کراچی کے ضلع شرقی سے بنوائے گئے ہیں جبکہ ان امیدواروں کا انٹر اور میٹرک بھی کراچی سے باہر کا تھا۔سندھ میں مرکزی سطح پر میرٹ لسٹ جاری کرنے والی یونیورسٹی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ایک اہم ذمہ دار نے تصدیق کی کہ ہم نے کچھ ایسے امیدواروں کے داخلے پکڑے ہیں جن کے پاس پنجاب کے ڈومیسائل تھے اور وہ سندھ کے ڈومیسائل بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے جس کے بعد انھیں کراچی اور اندرون سندھ کی میڈیکل کی جامعات میں داخلہ مل گیا اور اصل حقدار محروم رہ گئے تاہم شک پر جب ان کے شناختی کارڈ کے نمبر جانچ کی تو پنجاب کا ڈومیسائل سسٹم آن لائن ہونے کی وجہ سے یہ پتہ چل گیا کہ ان کے پاس تو پہلے پنجاب کا ڈومیسائل ہے پھر بعد میں انھوں نے سندھ کا بنایا۔انھوں نے بتایا کہ سندھ میں ڈومسائل سسٹم آن لائن نہیں ہے جس کی وجہ سے دہرے ڈومیسائل کو پکڑنا مشکل ہے تاہم ہمیں کراچی سے یہ شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ بعض امیدواروں کے پاس پچھلے سال اندرون سندھ کے اضلاع کے ڈومیسال تھے اور ان کا میٹرک اور انٹر بھی کراچی سے باہر کا تھا مگر اس سال انھوں نے کراچی کے ڈومیسائل بنا کر داخلہ لے لیا۔ یاد رہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت کی ڈومسائل پالیسی کی وجہ سے کراچی کے تعلیمی اداروں سے انٹر میٹرک اور او اور اے لیول کرنے والے امیدواروں کی نمایاں اکثریت میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے سے محروم ہو گئی اور ان کی جگہ تینوں صوبوں، وفاق اور اندرون سندھ کے طلبہ کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے پر کامیاب ہو گئے ہیں۔کراچی میں ٹاپ نمبر پر آنے والی امیدوار جس کا ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ ہوا اس نے اپنا میٹرک اور انٹر اسلام آباد بورڈ سے کیا ہے جبکہ اس کا عارضی اور مستقل پتہ راولپنڈی کا تھا، اس نے ڈومسائل کراچی کا لگایا تھا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر