ملک اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوچکا، مشکل فیصلے کرچکے مگر آگے کا سفر بھی آسان نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو امن اور بھائی چارے کی ضرورت ہے ، ملکی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی حکومت اور ادارے مل کر کام کررہے ہیں ۔یوم تعیمر و ترقی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تنخواہ دار طبقے نے 300ارب روپے قومی خزانے میں دیے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوچکے ہیں، آج کاروباری برادری یہاں موجود ہے، آگے بھی سفر آسان نہیں ہے، کاروباری برادری نے مشورے دینے ہیں کیسے ترقی کرنی ہے، کاروباری برادری کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے سب اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، پچھلے دس ماہ میں ہم آپ کی دعاؤں سے یہاں پہنچے ہیں، کاروباری برادری کی بات سنی جائے گی، ایف بی آر میں ہم دن رات کام کررہے ہیں، چینی برآمد کی اگر نہ کرتے تو یہ اسمگل ہوجاتی۔ان کا کہنا ہے کہ مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم محنت کریں گے ترقی کریں گے، پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالے کی طرف سفر کیا، معاشی ترقی کاسفر اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے، 2023 میں آئی ایم ایف پروگرام خدشات کا شکار تھا، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ستمبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد تنخواہ دار طبقے کواضافی ٹیکس برداشت کرناپڑا، جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد تک آچکی ہے، ٹیم کی کاوشوں کی مدد سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ ملک اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوچکا، معاشی ترقی کا سفر جاری ہے، معاشی میدان میں پاکستان دوبارہ ٹیک آف کرنے کیلئے تیار ہے، معیشت کی بہتری کیلئے ہم نے سخت فیصلے کیے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر