بہت ہنگامہ تھا ٹرمپ آئے گا، عمران خان باہر آجائیں گے، وہ بھی آگیا مگر انکا کچھ نہ بنا: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ایسے احتجاج پنجاب،سندھ یا بلوچستان میں نظرکیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کی قیادت دیگرتین صوبوں میں نظرکیوں نہیں آتی؟ اگرپرامن احتجاج کیے جائیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں، ان کا ہرجلوس اوراحتجاج پرتشدد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی یا 26 نومبردوہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گنڈاپور کا بیان ہے کہ ان کے 99 فیصد مطالبات منظورہوگئے ہیں، اگرپی ٹی آئی کے 99 فیصد مطالبات منظورہوگئے ہیں تواحتجاج کس بات کا؟وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ ایک ہنگامہ تھا کہ ٹرمپ آئے گا توبانی پی ٹی آئی باہرآجائیں گے، ٹرمپ توآگیا مگران کا کچھ نہیں بنا، اگر امریکا نے اس بارے میں کسی خواہش کا اظہار کیا بھی تو اس کی تعمیل ہم پر لازم نہیں ہے، ریاستوں کے تعلقات اس بنیاد پر نہیں ہوتے کہ مفاد کیخلاف بات بھی لازمی تسلیم کی جائے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی، پی ٹی آئی اپنے ورکرز کو دلاسے دیتی ہے، ان حالات میں چانس نظر نہیں آتا کہ پی ٹی آئی سےکوئی مذاکرات کرے، یہ ان کی اور ہماری طرف سے آوازیں آتی ہیں کہ مذاکرات ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کو مذاکرات کی آڑ میں کچھ اور استعمال کرنے کیلئے استعمال کیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر