کراچی: مشتعل افراد کی انسداد پولیو ٹیم سے ہاتھا پائی، بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس حکام کے مطابق سچل گوٹھ میں 20 سے 25 افراد نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیم سے جھگڑا کیا اور ہاتھا پائی ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کے پتھراؤ سے پولیس موبائل کے شیشٹے ٹوٹ گئے، پولیس نے12 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پولیو ورکرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکرٹری سندھ نے صوبے میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر