اسد عمر کی تین سال قبل قومی معیشت بارے میں پیش گوئی پوری ہو چکی ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود بجٹ منظور کرانے میں کامیاب ہوئی ،اپوزیشن نے بجٹ پر تعمیری تنقید اور اپنی مفید آرا دینے کی بجائے محض تنقید برائے تنقید کی پالیسی اپنائی، وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور قومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظور کروانے پر مبارک باد کے مستحق ہیں ، سابق وزیر خزانہ اور موجودہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تین سال قبل پیش گوئی کی تھی کہ تین سال بعد ہماری معیشت ٹریک پر آ جائے اور آج ان کی یہ پیش گوئی پوری ہوچکی ہے اور معیشت درست ٹریک پر آ چکی ہے،منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ پر تعمیری تنقید اور اپنی مفید آرا دینے کی بجائے محض تنقید برائے تنقید کی پالیسی اپنائی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور قومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظور کروانے پر مبارک باد کے مستحق ہیں – بجٹ اتنا جامع اور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے کہ اپوزیشن کو نکتہ چینی کا موقع بھی نہیں ملا- انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے تین سال بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جن میں سب سے بڑا مسئلہ سابق حکومتوں کی غلط معاشی پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملکی خزانے پر پڑنے والا غیر ملکی قرضوں کا بوجھ تھا اس کے علاوہ ڈالر کو 105 پر رکھنے کے لیے مصنوعی گروتھ دکھائی گئی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا کے بڑے ممالک کی معیشتوں کو متاثر کیا لیکن ہماری معیشت نے اس عرصے میں بھی نسبتاً بہتری دکھائی- انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اور موجودہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تین سال قبل پیش گوئی کی تھی کہ تین سال بعد ہماری معیشت ٹریک پر آ جائے اور آج ان کی یہ پیش گوئی پوری ہوچکی ہے اور معیشت درست ٹریک پر آ چکی ہے ہمارا گروتھ ریٹ کووڈ کے باوجود 3 اعشاریہ 94 فیصد رہا اسی طرح تمام شعبوں میں مثبت اشارہے سامنے آ رہے ہیں ٹیکسٹائل سیکٹر جس کی مشینری 2018 میں لوہے کے بھاؤ بک رہی تھی آج ترقی کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن روتی رہے گی اور ہم عوامی خدمت کرتے رہیں گے اور انشاء اللہ حکومت نہ صرف اپنی موجودہ مدت بلکہ آنے والے 5 سال بھی پورے کرے گی۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر