حیدرآباد بائی پاس پر وکلا کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری، ٹریفک معطل ہونے سے مسافر رُل گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے وکیل کے خلاف مقدمہ کرنے پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ (حیدرآباد بائی پاس) پر دھرنا دے رکھا ہے جس سے ٹریفک روانی متاثر ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 24 گھنٹوں سے جاری دھرنے کے باعث کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔دوسری جانب آج حیدرآباد بار ممبران سے اظہاریکجہتی کے لیےکراچی بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے باعث عدالتی عمل ٹھپ ہے۔واضح رہے کہ 4 دن قبل حیدرآباد میں بھٹائی نگر پولیس نے علی رضا ایڈووکیٹ کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں جعلسازی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےکار تحویل میں لےلی تھی۔وکیل پر مقدمے کے خلاف وکلا برادری نے ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں دھرنا دیا تھا اور ان کا مطالبہ تھا کہ بھٹائی نگر تھانےکے ایس ایچ او اور ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھار کو برطرف کرکے مقدمہ ختم کیا جائے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر