راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی سے ویڈیو کال پر گفتگو کے دوران کہی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے درمیان گفتگو میں باہمی دلچسپی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل اور یورپین یونین کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف



