حکومت دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکج دے رہی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورکا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور جتنا سستا حج پیکج آفر کررہی ہے اتنا دنیا بھر میں کہیں سستا نہیں ہے۔چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو اس کے معاون سے متعلق علم ہوگا، اس سال حج کے اخراجات کم اور سہولیات زیادہ ہوں گی، کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کوٹا مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، 150 عازمین حج کے ساتھ ایک معاون فراہم کر رہے ہیں، ہمارا حجاج سے رابطہ بہت مضبوط ہوگا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر