آج وفاقی بجٹ غیرقانونی طور پر منظور کیا اور اسپیکر نے اراکین کے ووٹ کو چرا لیا، بلاول زرداری کاالزام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منگل کے روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی بجٹ غیرقانونی طور پر منظور کیا اور اسپیکر نے اراکین کے ووٹ کو چرا لیا۔ اس بارے میں انہوں نے اسپیکر کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا وہ ایک بری روایت ڈالی گئی۔ ہر رکن کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی کرے۔ اسپیکر نے زبانی طور پر بل کی شقوں کی منظوری دی اور گر کوئی رکن آواز کے ذریعے ووٹ دینے کو چیلنج کرتا ہے تو اسپیکر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ آج جب میں نے اس اہم موقع پر آواز کے ذریعے ووٹ کو چیلنج کیا تو اسپیکر نے مجھے میرے حق سے محروم کر دیا۔ نہایت افسوس کی بات ہے کہ اسپیکر نے آج پارلیمان کے وقار کی خلاف ورزی کی۔ آج بجٹ کی منظوری غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ اس بارے میں نے آج اسپیکر کو ایک خط لکھا ہے کیونکہ اگر یہ غلطی درست نہیں کی گئی تو یہ بجٹ غیرقانونی ہوگا۔ حکومت کا یہ بجٹ پہلے ہی اخلاقی طور پر غیرآئینی تھا۔ ہماری آواز پارلیمان میں دبائی گئی۔ اب ہم اس بجٹ کی خرابیاں کشمیر سے لے کر کراچی تک ہر شہر میں بیان کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پارٹی کے سارے ممبران آج حاضر تھے اور انہوں نے بجٹ کے اجلاس میں بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کا ذمہ دار ہوں اور ہمیں اسپیکر کی کرسی پر کوئی اعتبار نہیں خاص طور پر اس وقت جبکہ قائد حزب اختلاف ایوان کے اندر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر اس عمل کے خلاف سیاسی مذاحمت ابھی نہیں آئے گی تو پھر کب آئے گی؟ انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف سے پوچھیں گے کہ ان کے اراکین کی تعداد کیوں پوری نہیں تھی؟ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ان کے مطالبے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر نے قومی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بنایا ہے جس میں وہ خود شرکت کریں گے اور اپنی تجاویز حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ ماضی میں ہم افغانستان کے بارے غلط پالیسیاں اختیار کرتے رہے ہیں اور ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہے ورنہ ایک آدمی غلط فیصلوں کے مضمرات بھگتے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کے اثاثے عوام کے سامنے لائے جائیں اور اس کے ساتھ ہی نیب کے تمام افسران کے اثاثے بھی سامنے آنے چاہئیں۔ چیئرمین نیب کو چاہیے کہ وہ قوم کے سامنے رضاکارانہ طور پر اپنے وہ تمام اثاثے لائیں وہ نیب چیئرمین کا عہدہ رکھنے سے پہلے رکھتے تھے اور آج تک ان کے اثاثے کتنے ہیں؟ یہ سب سامنے لانا چاہیے ورنہ ہم اس کے لئے قانون سازی کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کی تمام ایجنسیاں جو قومی سلامتی کی ذمہ دار ہیں قومی سکیورٹی کمیشن کے اجلاس میں حاضر ہوں گی۔ ہمیں افغانستان پر ایک حقیقت پسندانہ پالیسی بنانی چاہیے۔ ہماری وزارت خارجہ کو اپنا درست کردار کرنے پڑے گا۔ اس وقت ہماری سفارتی کوششیں وہ نہیں جو ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی مسائل حل کرنے سے ہوتی ہے نہ کہ امریکہ کے دورے پر کم رقم خرچ کرکے۔ ہمارے وزیراعظم کی ساری دنیا میں بے عزتی ہو رہی ہے اور آج تک امریکی صدر بائیڈن نے ہمارے وزیراعظم سے بات تک نہیں کی۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر