پی ٹی آئی سے 26 نومبرکودرخواست کی تھی، اب بھی کرینگے، نہیں مانے توپھر وہی کریں گے: وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لاہور میں نئے پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بنانےجارہے ہیں، عوام کو پاسپورٹ کے اجرا کےلیے سہولت پہنچارہے ہیں، نادرا اور پاسپورٹ حکام ملکر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ گجرات اور فیصل آباد ڈویژنوں سے لوگ بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جاتے ہیں ، بھیجنے والے اصل ذمے دار ہیں ، ان کا پورا بندوبست کریں گے ، ایف آئی اے میں بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے بہت تعلقات ہیں، اس کے نتائج جلد نظر آئیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، کوئی پاکستانی جائز طریقے سے بیرون ملک جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے وزیر داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے درخواست کریں گے کہ 8 فروری کو احتجاج نہ کریں، اگر انہوں نے 26 نومبر کی طرح ہماری بات نہ مانی تو پھر وہی کریں گے، ریاست حرکت میں آئے گی۔اس سوال پر کہ اگر امریکا سے بانی پی ٹی آئی کے لیے کال آئی تو مان لیں گے یا انکار کردیں گے؟ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر