نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو علاج کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکی خاتون اونیجا جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں زیرعلاج ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو گزشتہ شب جناح اسپتال میں لایا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق اونیجا کو پولیس لےکر آئی تھی، اونیجا کے پیروں میں بہت سوجن ہے اور وہ عجیب باتیں کررہی ہے، اونیجا کے مختلف ٹیسٹ کیےجائیں گے۔اس سے قبل امریکی خاتون کا امریکا میں موجود بیٹا بھی منظرعام پر آیا تھا جس نے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی والدہ کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔خاتون کے بیٹے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں اور والدہ نے 2 ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔نوجوان نے مزید کہا کہ میں نے والدہ کو واپسی کے لیے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا، والدہ ذہنی مریض ہیں ،ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسے ہیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر