شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرین کے پٹری سے اترنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور سےکراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین پل سےگزر رہی تھی کہ اچانک بوگی کا ایک وہیل نیچے گرگیا، وہیل گرنے سے ٹرین کی بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں۔شالیمار ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی اور اب حادثےکا شکار ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 بوگیوں کے مسافر براستہ شیخوپورہ اور سانگلہ ہل، وزیرآباد پہنچیں گے، دیگر 8 بوگیوں کے مسافر براستہ لاہور اور ساہیوال، خانیوال پہنچیں گے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس دوبارہ تیار ہوکرکراچی کے لیے روانہ ہوگی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر