پی ٹی آئی والے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، اگر ہمیں قائل کرتے ہیں تو انکی بات بھی مانی جا سکتی ہے: رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، وزیراعظم نے انہیں مذاکرات کی آفر کی ہے، آج رات 12 بجے تک آ جائیں یا جب بعد میں بھی آ جائیں ہم ان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے، ملک کی بہتری کے لیے ہم ان کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی کمیٹی والے اب بھی آکر بیٹھیں، ہم انہیں اپنی بات پر قائل کر سکتے ہیں، اگر وہ ہمیں قائل کرتے ہیں تو ان کی بات بھی مانی جا سکتی ہے، انہوں نے پہلے بھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی اور اب اگر 10 سال بعد بیٹھے ہیں تو 10 دن بعد ہی مذاکرات سے بھاگ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا، انھوں نے حکومت بنائی اور دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی، ہم پرویز خٹک سے جب کمیٹی کا اجلاس بلانے کا کہتے تھے تو جواب ملتا تھا کہ مجھے عمران خان کی جانب سے اجازت نہیں ہے۔9مئی اور 26 نومبر کے واقعات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل ہونے دیا جائے۔وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزارا تو گنڈا پور صاحب (علی امین گنڈا پور) کے ساتھ بھی معاملہ ٹھیک ہی چل رہا ہے اور اگر کوئی اور آئے گا تو اس کے ساتھ بھی ٹھیک ہی چلے گا کیونکہ جس قسم کی سیاست انہوں نے اپنائی ہوئی ہے اس میں یہی ہو سکتا ہے کہ بڑھکیں لگا لیں، ادھر ادھر کی باتیں کر لیں، اس کے بعد پچھلے ایک سال کے دوران جس قسم کے واقعات ان لوگوں نے کیے ہیں کبھی کوئی جلسہ کر لیا اور کبھی اسلام آباد پر چڑھائی کر لی تو ان چیزوں سے انہیں ہی نقصان ہوا ہے، سیاسی طور پر بھی اور انتظامی طور پر بھی۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کے پی کی صوبائی حکومت نے پختونخوا کی معیشت اور امن و امان کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، انہیں صوبے کی گورننس اور عوام کی بھلائی سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے، اگر کوئی اور آئے گا تو وہ بھی یہی کچھ کرے گا جو گنڈا پور صاحب کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا حکومت جوڈیشل کمیشن سے مسلسل کترا رہی ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا مذاکرات کا عمل ہم نے حکومت سے معطل کیا ہے، حکمران جماعتوں سے ہم نے مذاکرات معطل کیے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ میں بیٹھی حکمران جماعتیں مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا ہمارے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن الائنس بنانے کی کوشش جاری ہے، پُرامن احتجاج کو ہونے دیا جائے، یہ جمہوری حق ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر